شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا ہے پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کراچی: شہر قائد میں پی ایس ایل 4 کا میلہ سج گیا ہے اور شائقین کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل چکے ہیں۔

پی ایس ایل 4 آج باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم شہر قائد میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے دورازے شائقین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو کہ شام 5 بجے شائقین کے لیے بند کردیے جائیں گے۔ناظرین کے لئے ضروری ہدایات
اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا براہ راست ٹاکرا اور اپنے پسندیدہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں آنے والوں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 5 مقامات بنائے گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی، اتوار بازار اور ایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے جب کہ ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فُٹبال گراؤنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، میچ دیکھنے والوں کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔

اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ لازمی ہے، اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کے ہینڈ بیگز لانے کی اجازت نہیں ہے، شائقین صرف اپنے ساتھ موبائل فون لاسکتے ہیں جس میں پاور بینک شامل نہیں

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *