تبدیلی سرکار نے عید قربان پر عوام کی قربانی کردی پٹرولیم مصنوعات 5روپے لیٹر مہنگی کردیں

اسلام آباد: بیورو چیف میاں نعیم : وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے اضافے کے  بعد 103 روپے 97 پیسے کا ہوگیا،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا اور اب مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh