پب جی گیم پر عائد پابندی ختم

سلام آباد: بیورو چیف میاں نعیم :: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر عائد کردہ پابندی ختم کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ  لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کا ایک اجلاس ہوا ہے جس میں  پراکسیما بیٹا (پی بی) کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی بی کے رکھے گئے کنٹرولز کے پیش نظر  پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔

اتھارٹی نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ، اور مسلسل رابطے اور کنٹرول کے جامع طریقہ کار پر زور دیا۔کمپنی کے نمائندے نے اس معاملے پر پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh