اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے سرگودھا روڑ پر غیر قانونی مویشی منڈی ختم کرادی۔انہوں نے بعض عوامی شکایات پر موقع کا دورہ

فیصل آباد(حشمت خان)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے سرگودھا روڑ پر غیر قانونی مویشی منڈی ختم کرادی۔انہوں نے بعض عوامی شکایات پر موقع کا دورہ کیا تو وہاں غیر قانونی مویشی منڈی قائم تھی جسے ختم کراکر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو غیر قانونی منڈیاں قائم نہیں کرنے دیں گے اور انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پولیس فورس،پاک آرمی اور رینجرز کے دستوں کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں اور شاہرات پر فلیگ مارچ کی قیادت بھی کی جس کا مقصد لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh